ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور

مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  ماڈل و اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چڈھر کے تنازعے میں پیش رفت ہوئی ہے، ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل و اداکارمومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ کو عبوری ضمانت کے لئے یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس عبیر گل نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کی ۔مومنہ کی بہن رمشا بھی حمزہ حبیب کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔

واضح رہےکہ ماڈل و اداکارہ مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ کے خلاف جھنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق درخواست گزار کو حمزہ حبیب نے جاں سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔