ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر گیس فراہمی کے حوالے سے خوشخبری آگئی

عید پر گیس فراہمی کے حوالے سے خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ عید کے دنوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

 ایس ایس جی سی نے عید الاضحیٰ کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت گھریلو اور تجارتی دونوں صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران گیس کی فراہم کی جائے گی۔

 منگل 26 مئی چاند رات گیس کی سپلائی رات 12 بجے بند کر کے رات 3 بحال کر دی جائے گی،بدھ عید کا پہلا دن اور عید کے دوسرے دن گیس کی سپلائی صبح ساڑھے7 بجے سے رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔

 جمعہ کوساری دن گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گئی،جمعہ کو شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی رات 10بجے سے صبح 7 بجے تک معطل رہے گی۔

 ہفتہ 30 مئی سے،گیس کی سپلائی پرانے شیڈول پر واپس آجائے گی۔ ہفتے سے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جائے گی اور گیس صرف کھانے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔