سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.52 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.56 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 77 پیسے مہنگاہوکر 326.40 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.06 روپے مہنگاہوکر 377.83 روپے، یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگا ہوکر 76.55 روپے، سعودی ریال 8 پیسے اضافے سے 74.70 روپے کا ہوگیا۔