سٹی 42 : موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، پاکستان نے گزشتہ10ماہ میں 455 ارب 73کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔
رواں مالی سال کےپہلے10ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 30.29 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ اپریل2026 میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات40.71فیصد بڑھ گئیں۔ ماہانہ بنیادوں پراپریل میں موبائل فونزکی درآمدات میں18.70 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
دستاویز کے مطابق جولائی2025 تااپریل2026 میں موبائل فونزکی امپورٹ455ارب73کروڑ روپےرہی، گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات 349 ارب 77 کروڑ روپےتھی۔ پاکستان نےاپریل میں 49 ارب 41 کروڑ 50 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے۔ مارچ2026میں پاکستان نے41ارب 63کروڑ روپےکےموبائل فونز درآمد کیے تھے۔ اس کے علاوہ اپریل2025میں پاکستان نے35 ارب 12 کروڑروپےکےموبائل فونز درآمد کیے تھے ۔