سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر تمام پارک کے جھولے چیک کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے خطرناک جھولے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ تمام ڈی سی کو تمام پارکوں کو جھولوں کے معائنہ کا حکم دے دیا گیا ۔
علاوہ ازیں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت تمام متعلقہ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ عید کے دوران صفائی کے انتظامات مؤثر انداز میں جاری رکھے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔عید کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی جبکہ پردیسی اپنے گھروں کو جانا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی پلان پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔