ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں موسم اور جغرافیائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ تعطیلات مقرر کی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سمر زون میں قائم پرائمری اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 15 جون سے 16 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

دوسری جانب ونٹر زون کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک دی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ سمر زون کے اسکولوں میں تعطیلات کے دوران طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے سمر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرائمری اور مڈل اسکولوں کے سمر کیمپس صبح 7 بجے سے 9 بجے تک جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کیلئے صبح 7 بجے سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سمر زون میںپشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور صوابی سمیت دیگر میدانی اضلاع شامل ہیں، جبکہ ونٹر زون میںسوات، چترال، دیر اور دیگر بالائی علاقے شامل کیے گئے ہیں۔