ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس ریکارڈ اور ٹریفک فنڈز کےجامع آڈٹ کا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس ریکارڈ اور ٹریفک فنڈز کےجامع آڈٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے لائسنسنگ سنٹرز، خدمت مراکز اور ٹریفک پولیس کے فنڈز کا جامع آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول کے لائسنسنگ سنٹرز کے ڈیٹا کا بھی آڈٹ کیا جائے گا، جبکہ جاری شدہ فنڈز، ان کے استعمال اور ویلفیئر فنڈز کے اخراجات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز، جاری کیے گئے ڈرائیونگ لائسنسز، ڈرائیونگ ٹیسٹ کے طریقہ کار اور ویڈیو ریکارڈنگز کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ ڈرائیونگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر تعینات افسران اور اہلکاروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اگر آڈٹ کے دوران مزید ضرورت محسوس ہوئی تو متعلقہ معاملات میں انکوائریاں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بڑے اضلاع میں سینئر افسران کی سربراہی میں خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں گی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے بعد آئی جی پنجاب نے یہ آڈٹ کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔