ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل؛ پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پی ایس ایل فائنل؛ پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :آج لاہور میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی  ویڈیو بھی جاری کر دی

ویڈیو میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی،پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی،بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا وہ پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے،پاکستان نیوی نے سمندر میں دشمن کی ہر ممکن یلغار کو مکمل تیاری اور مستحکم دفاعی پوزیشن کے ذریعے ناکام بنایا۔آپریشن بنیان مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے