ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کے سمارٹ گلاسز  کب متعارف ہونگے؟

ایپل کے سمارٹ گلاسز  کب متعارف ہونگے؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ایپل کے اولین اسمارٹ گلاسز 2026 میں متعارف کرائے جائیں گے۔

 بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیچرز کے لحاظ سے تو یہ اسمارٹ گلاسز میٹا کے رے بین گلاسز سے کافی ملتے جلتے ہوں گے مگر ایپل برانڈ انہیں دیگر سے منفرد بنائے گا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کے اسمارٹ گلاسز کو 2026 کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ گلاسز کیمروں، مائیکرو فونز، اسپیکر اور ملٹی ماڈل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس ہوں گے۔

درحقیقت یہ اسمارٹ گلاسز اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر اس کا تجزیہ کرسکیں گے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اسمارٹ گلاسز ایپل کے وی آر ہیڈ سیٹ ویژن پرو سے مختلف ہوں گے۔

 اسمارٹ گلاسز کے باعث کمپنی نے ایپل واچ ڈیوائسز میں کیمرے کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی ختم کر دیا ہے۔