سٹی42: پنجاب کی کامیاب مثال پر عمل کرتے ہوئے سندھ میں بھی لاکھوں سٹوڈنٹس کی بصری صحت کی حفاظت کے لئے انقلابی قدم اٹھا لیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نےسرکاری سکولوں کے تمام بچوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کرانے کیلئے این جی او کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن کو سکولوں میں تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلےکے مطابق سرکاری سکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام اضلاع میں طلبا کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایڈوائزر کریکولم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہےکہ موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے، اسکول سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔
پنجاب مین اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے تمام سرکاری سکولوں مین بچوں کی بینائی کا معانہ کرنے کے بعد لاکھوں بچوں کو مفت عینکیں لگائی تھیں۔ یونی سیف کے سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں میں صحت کی عمومی جانچ کے لئے نیوٹریشن ایکسپرٹس کے پیریاڈیکل وزٹس کا سلسلہ عرصہ تک چلتا رہا، بعد میں پنجاب حکومت نے یونی سیف کے شروع کئے ہوئے پروگرام کو اپنی مستقل سرگرمی کا حصہ بنا لیا اور یونی سیف کی فنڈنگ سے بھرتی کئے گئے سینکڑوں نیوٹریشن ایکسپرٹس کو محکمہ صحت کے کیڈر میں شامل کر لیا تھا۔
اب یہ تجربہ سندھ مین بھی اپنایا جا رہا ہے۔