وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ ، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے

GHQ Prime Minister Shahbaz Sharif visits Monument of martyrs, City42
کیپشن: وزیر اعظم نے  یوم تکریم شہدا پر جنرل ہیڈکوارٹرز جا کر پاک فوج  کے شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   وزیراعظم شہباز  شریف یوم تکریم شہدا کے موقع پر آرمی کے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھانے کے لئے راولپنڈی میں آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹرز گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف جی ایچ کیو پہنچے تو  چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔  وزیر اعظم نے پاک فوج  کے شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر وزیر اعظم کا شہدا کے حوالے سے کہنا تھا  کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انہیں عظیم قرار دیا ہے، ان کی تکریم اور عظمت کے حوالے سے اللہ تعالی کے واضح احکامات دیے ہیں کہ انہیں مردہ مت کہو یہ زندہ ہیں، جنہوں نے ان شہدا کی بیحرمتی کی ہے انہوں نے نہ صرف اللہ تعالی کو ناراض کیا ہے بلکہ قرآنی آیات کی خلاف ورزی بھی کی ہے، وہ اس قوم کے مجرم ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان شہدا کی تکریم کے لئے پوری 22 کروڑ عوام اور ہم سب آج عاجزی کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالی ان کو کروٹ کروٹ جنت میں جگہ عطا فرمائے۔