شہبازشریف سےبلاول بھٹو کی ملاقات،کشمیر اور موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ خطہ کی صورتحال اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مزموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کے موقع پر  وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مزموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے.