عسکری املاک پرحملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنےلگی، 120مزیدگرفتاریوں کی تیاری

Zaman Park PTI, Terrorist attacks planning, More arrests expected, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عسکری املاک پرحملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنےلگی، 120مزیدگرفتاریوں کی تیاری

علی ساہی سے: عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی، لاہور پولیس نے مزید 120 ملزمان کی گرفتاری کی تیاری کرلی۔ زمان پارک سے جاکر جناح ہاؤس پرحملے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ملزموں کے شناختی کارڈز کے ساتھ ریکارڈ تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔

8مئی کوزمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی جیوفینسنگ، ویڈیوز میں شارٹ لسٹ ہونیوالے 154 افراد میں 34صحافی اورپولیس ملازمین شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔