عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے

عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے۔

شہباز گل نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ولی انٹر چینج سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کے پی کے غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہیں روکا جائے گا، یہ لوگ اسلام آباد آ کر افراتفری پھیلائیں گے۔

علاوہ ازیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا تھا کہ ہرحال میں اسلام آباد کے لیے نکلیں گے، کابینہ کا ہمیں روکنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جب یہ اقتدار میں نہیں ہوتے تو انہیں جمہوریت یاد آ جاتی ہے، اس حکومت اور فوجی آمروں کے درمیان کوئی خاص فرق نہیں، فاشسٹ حکومت کی تاریخ ہمیں معلوم ہے، یہ وہی حربے استعمال کرتے ہیں جو آمر کرتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر