سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کو بڑا چیلنج دیدیا

Fahad Mustafa-Shoaib Akhtar
کیپشن: Fahad Mustafa-Shoaib Akhtar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کو  سر عام چیلنج دیدیا۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ نیٹ پریکٹس کررہے ہیں، ان کی کرکٹ کھیلنے کی شاندار صلاحیت دیکھتے ہوئے ناصرف صارفین بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سمیت دیگر کرکٹرز بھی خوب متاثر ہوئے.

ویڈیو پر شعیب اختر نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'فہد آپ نے غلط پیشہ اختیار کرلیا ہے، آئیں اور پاکستان کیلئے کھیلیں لیکن پہلے نیٹ میں میرا سامنا کرلیں'۔ شعیب اختر نے چیلنج کرتے ہوئے پوچھا ' کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں؟'۔

 اسی ویڈیو پر ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ،انہوں نے فہد کو داد دیتے ہوئے کہا 'بھئی واہ! بھائی آپ بھی ابو ظہبی ساتھ آجائیں'۔

خیال رہے ابوظہبی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer