بادامی باغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بادامی باغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) بادامی باغ لاری اڈا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کی لاری اڈا میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی سے کوئی شناختی چیز نہیں ملی جس سے پہچان کی جاسکے، متوفی شکل سے نشئی معلوم ہوتا ہے اور 40 سے 45 سال عمر ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کی پوسٹمارٹم کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔