سگیاں روڈ پر گولیاں چل گئیں، 7افراد زخمی

سگیاں روڈ پر گولیاں چل گئیں، 7افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) سگیاں روڈ پر  جائیداد کے تنازع  پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران  فائرنگ کے نتیجے میں  7افراد زخمی ہو گئے، اہل علاقہ نے احتجاج سڑک بند کردی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عید الفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پر دو گروپس جائیداد کو لے کر ایک دوسرے ٹوٹ پڑے، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سےحملہ کیا پھر ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ لاہور میں ایک اور فلائی اوور بنے گا مگر کہاں ۔۔۔۔جانیئے

متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور گروپ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔پولیس کے آنے پر تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ؒخبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔ عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ۔۔۔آپ بھی جانیں اور فائدہ اُٹھائیں
 تصادم کے بعد سڑک پر پڑے تمام زخمیوں نے سگیاں روڈ بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک سڑک بند رکھنے کی دھمکی دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer