عید الفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

عید الفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
کیپشن: City42 - Indian Movies
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی عید الفطر اور عید الضحٰی پر سینماؤں میں اپنی ہی فلمیں دیکھیں گے۔ وفاقی حکومت نے عیدوں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ عیدوں سے 2روز پہلے اور 2ہفتے بعد تک کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عید الفطر اور عیدالحضیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہو گا جو عید کے دو ہفتوں تک رہے گا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی عید سے دو دن پہلے شروع ہو گی جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا مقصد مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ وزارت اطلاعات نے تمام درآمد کنندگان اور فلم ڈسٹریبیوٹرز کو نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عید الفطر پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نمائش کے لیے پیش کی جانا تھی۔ تاہم اب پابندی کے بعد یہ فلم عید پر پاکستانی سینماﺅں میں نہیں دکھائی جائے گی۔ ادھر ممکنہ طور پر رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ بھی اس پابندی کی زد میں آسکتی ہے کیونکہ اس فلم نے 29جون کو ریلیز ہونا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer