ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقی وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ،مذاکرات کا کامیاب ہونا ضروری، انتونیو گوتریس

مشرقی وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ،مذاکرات کا کامیاب ہونا ضروری، انتونیو گوتریس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، مشرقی وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے۔

 ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مذاکرات اور امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ ختم کریں، ایران پڑوسیوں پر حملے فوری روکے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش تیل، گیس اور کھاد کی نقل وحرکت روک رہی ہے۔

   انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یہ رکاوٹ عالمی کاشتکاری کے اہم موسم میں انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہ بنایا جائے، غزہ جیسی کارروائیاں لبنان میں نہ دہرائی جائیں، لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکا جائے، حزب اللہ اسرائیل پر حملے روکے۔