(سٹی42)ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں مذاکرات کیلئے مصر نے بھی میزبانی کی پیش کش کر دی۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے پیش کش کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا جنگ سے متعلق کسی بھی ملاقات کی مصر میزبانی کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کشیدگی میں کمی کیلئے ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر، پاکستان، ترکیے اور دیگر بین الاقوامی، علاقائی شراکت داروں کے درمیان کوششیں جاری ہیں۔ کشیدگی میں کمی کے لیے ایران سے متعلق کسی بھی ملاقات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں اور اپنی پانچ شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔