سٹی 42: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کی مد میں27 ارب روپے جاری کردیے ۔
وفاقی حکومت نےاوگرا کو 27 ارب روپے کی پہلی قسط فراہم کردی ۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کو پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی مد میں فنڈز فراہم کیے گئے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے فراہم کیے گئے ۔
یہ اقدام تیل کی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے فیصلے کے تحت کیا گیا ۔حکومتی اخراجات میں کمی کر کے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات پر غور جاری ہے۔
حکومت کا بجٹ میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا عزم ہے۔