ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم بازیابی سےمتعلق کیس کی سماعت,ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کھوکھر ہائیکورٹ میں پیش,آپ کو جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر کا ڈی پی او سے مکالمہ,عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا ءپر نمٹادی۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سائلہ خالدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کھوکھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اسد تحریم بیگ بھی موجود تھے۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیے بغیر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس کو نمٹا دیا۔

تاہم اس موقع پر عدالت نے ڈی پی او جھنگ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سخت ریمارکس دئیے۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ڈی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دوسرا موقع ہے، آئندہ تیسری مرتبہ ایسا نہ ہو"، "آپ کو جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا۔"

Ansa Awais

Content Writer