حافظ شہبا ز علی:پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے لاہور آمد کے بعد فوری طور پر اپنی ٹیم کے سکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکن کھلاڑی تھیکشانا بھی شامل ہیں، جو آج پاکستان پہنچیں گے اور ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردیئے گئے ہیں اور ایونٹ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔