ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل شناختی کارڈ: نادرا نے شہریوں کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا

ڈیجیٹل شناختی کارڈ: نادرا نے شہریوں کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:نادرا نے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناختی نظام کے فروغ کے لیے ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے ڈی مٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے فزیکل شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر ڈی مٹیریلائزڈ شناختی کارڈ متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔شہری اپنا شناختی کارڈ موبائل فون میں محفوظ کر سکیں گے اور فزیکل کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ڈیجیٹل شناختی کارڈ اور فزیکل کارڈ کو قانونی طور پر مساوی حیثیت حاصل ہوگی، اور شہری اسے مختلف سرکاری و نجی خدمات کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
 کنگ، سفر، ہوٹل بکنگ اور دیگر سروسز میں ڈیجیٹل شناخت استعمال کی جا سکے گی،ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے فراڈ اور جعلی دستاویزات کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی ،آن لائن ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے فوری شناخت کی تصدیق ممکن ہوسکے گی،ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور بائیومیٹرک سسٹم استعمال ہوگا

شہری بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اپنی ڈیجیٹل آئی ڈی حاصل کریں گےاور اسے موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ نادرا مراکز پر بھی شہریوں کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی اور ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل سادہ اور تیز رفتار بنایا جائے گا۔

یہ اقدام نہ صرف شہری سہولت بڑھانے بلکہ ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور دستاویزات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔