ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی آئل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 5 اعشاریہ 34 فیصد کمی کے بعد 99 اعشاریہ 15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ایک روز قبل برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔
اسی طرح امریکی آئل مارکیٹ میں West Texas Intermediate (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت کم ہو کر 88 اعشاریہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب و رسد میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑنے کا امکان ہے، جس سے آئندہ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔