ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اسکواڈ کی بڑی کارروائیاں: ڈکیت گینگز سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ڈولفن اسکواڈ کی بڑی کارروائیاں: ڈکیت گینگز سمیت متعدد ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شہر میں جرائم کے خلاف ڈولفن اسکواڈ نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 6 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا، جو شہر میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

پٹرولنگ کے دوران 31 اشتہاری مجرمان سمیت 259 عادی جرائم پیشہ افراد اور 25 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 6 پستول، ایک رائفل، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 24 بوتلیں شراب، چرس اور آئس برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ 63 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا جبکہ 398 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شہر میں قانون شکنی کے دیگر واقعات کے خلاف بھی ایکشن لیتے ہوئے 61 ون ویلنگ، جبکہ 10 افراد کو پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف شعبوں میں 117 سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا۔