ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے زیادتی ؛ ہسپتال انتظامیہ نے چلڈر ن ہسپتال پر الزام لگادیا

گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے زیادتی ؛ ہسپتال انتظامیہ نے چلڈر ن ہسپتال پر الزام لگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ  نے  بچی سے زیادتی کی کوشش   کی ، نصیر آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا 

10 سالہ بچی ہسپتال OPD چیک اپ کیلئے آئی تھی ،ہسپتال OPD میں موجود گارڈ نے بچی علیزے کو کمرے میں بلایا ،کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی،بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو پولیس نے  آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 
 گلاب دیوی ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ پر موقف اپناتے ہوئے  چلڈر ن ہسپتال پر الزام دھر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقع چلڈرن ہسپتال میں پیش آیا۔پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں واقعہ گلاب دیوی ہسپتال کا بتایا گیا،پولیس نے ایف آئی آر میں ہسپتال کا نام لکھنے کی بجائے بیٹ کا نام گلاب دیوی لکھا۔گلاب دیوی ہسپتال ایک ذمہ دار ادارہ ھے اور سیکورٹی کے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرتا ھے،