شاہد سپرا:وفاق کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم کا معاملہ سنگین ہونے کا خدشہ، لیسکو میں سولرسسٹم پر منتقل ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف۔
بلنگ نہ ہونے سے صارفین کو ترمیم کے تحت معاہدہ کے مطابق بلنگ کی جائے گی، ترمیم کے مطابق صارفین کو نیٹ آف بلنگ کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
صارفین سے یونٹس 27کی بجائے 10روپے فی یونٹ سے خریدے جائیں گے، مختلف دفاتر میں ریکارڈ غائب ہونےکی وجہ سے سولر کنکشنز کی بلنگ نہیں کی جا سکی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق سب ڈویژنل ،ریونیو دفاتر نےسولر پرمنتقل کنکشنز کے ایم سی اوز فیڈ نہیں کئے،ایم سی اوز فیڈ نہ ہونے سے صارفین کے بلوں پربلنگ سولر سسٹم پر منتقل نہیں ہو سکی، ریونیو دفاتر میں ریکارڈ نہ ہونے سے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی بلنگ نہیں ہو سکی۔