ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستاہو کر 278 روپے 5 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 443 پر آ گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔