افغانستان سے بد ترین شکست، رمیز راجا کا موقف سامنے آگیا

افغانستان سے بد ترین شکست، رمیز راجا کا موقف سامنے آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان کے خلاف پہلی شکست پر موقف دیدیا۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اُترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

رمیز راجا نے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پُرامید ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 93 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، افغانستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، یہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر