ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عاصم اظہر اور میرب کے دبئی میں سیر سپاٹے  

Meerab and Asim azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں منگنی کرنے والی میرب اور عاصم اظہر کے دبئی میں سیر سپاٹوں کے چرچے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی جہاں انہوں نے خصوصی پرفارمنس بھی دی۔ میرب نے عاصم اظہر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اُن کا تعارف ’ایکسپو کے شو اسٹوپر‘ کے طور پر کروایا۔

یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے میرب کو ’سپورٹ سسٹم‘ قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات سے متعلق افواہوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کی۔ 

 عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔