ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے انوکھا فیصلہ

university of the punjab lahore
کیپشن: university of the punjab
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : پنجاب حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے لئے مختص 18 کروڑ کے  فنڈز کو سیوریج اور سڑکوں کو منتقل کردیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق  سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں مسنگ فیسلٹیز(عدم دستیاب سہولتوں)  کے لئے مختص فنڈز کو کٹ لگا دیا گیا اور سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کا بجٹ سیوریج اور سڑکوں کو منتقل  کردیا گیا ۔پنجاب حکومت کالجز اور یونیورسٹیز کے بجٹ میں 17 کروڑ 92 لاکھ روپے کا کٹ لگا دیا ۔

کالجز اور یونیورسٹیز کے لیے یہ بجٹ  عدم دستیاب سہولتوں( مسنگ فیسلیٹز) کے لیے رکھا گیا تھا ۔ تاہم سٹی فورٹی ٹو کو ملنے والی اہم سرکاری دستاویز ات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ بجٹ سیوریج اسکیموں کو منتقل کردیا ہے  اور اس ضمن میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔کالجز اور یونیورسٹیز کا 17 کروڑ 92 لاکھ روپے کا بجٹ گجرانوالہ اور شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔