کپل شرما شو بند، وجہ کیا بنی?

kapil sharma show
کیپشن: kapil sharma show
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' کو  عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

 رپورٹ  کے شو کے میزبان اور مرکزی اداکار کپل شرما اپنے امریکا کے دورے کی وجہ سے شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے  پروڈیوسرز نے شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کپل شرما کے امریکا کے دورے کے دوران 8 شوز شیڈول ہیں جو 11 جون سے شروع ہوں گے۔کپل شرما کاکہنا ہے ہے کہ ان کا دورہ جون میں شروع ہوگا اور جولائی میں ختم ہوگا۔

 دورہ امریکا  کے علاوہ شو کی ٹیم  کی ذاتی مصروفیات بھی ہیں جس  کے باعث کپل شرما اور ان کی ٹیم شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔  کہا جار رہا ہے کہ کپل شرما شو کچھ ماہ بعد دوبارہ نئے سیزن اور نئی تبدیلیوں  کے ساتھ   واپس آئے گا۔