ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پارکنگ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا

حکومت کا پارکنگ مافیا کیخلاف شکنجہ
کیپشن: Parking Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کیپٹن (ر) محمد عثمان کا شہر بھر میں یکساں پارکنگ ریٹس متعارف کروانے کا فیصلہ، لاہور کی تمام پارکنگ سائٹس، شاپنگ مالز، کمرشل پلازوں، پرائیویٹ پلاٹس میں کی جانیوالی پارکنگ پر ریٹس یکساں وصول کیے جائیں گے،عملدرامد کے لیے ایم سی ایل سے فوری تجاویز و پلان طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویثرن کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت شہر کے ترقیاتی کاموں اور شہری سہولیات بارے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں شہر میں یکساں پارکنگ ریٹس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کی تمام پارکنگ سائٹس، شاپنگ مالز، کمرشل پلازوں، پرائیویٹ پلاٹس میں کی جانیوالی پارکنگ پر ریٹس یکساں کیے جائیں گے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ یکساں ریٹس کے لئے ایم سی ایل فوری تجاویز و پلان مرتب کرے، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں مختلف پارکنگ ریٹس قابل قبول نہیں، اضافی پارکنگ فیسوں کی وصولی اور بھتہ خوری قبول نہیں کی جائیگی۔ ہمارے بتائے ہوئے ریٹس پر ہی پارکنگ کروائی جائے گی، ورنہ قانون کارروائی کی جائیگی۔ شہر میں ایک پارکںگ ریٹ وصول کیا جائے گا اور غیر قانونی عمارات کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر روکا جائے گا۔ غیر قانونی منڈیوں کو کسی صورت منڈیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف کارروائیوں کا پلان بھی مرتب کیا جائے۔ لاہور میں ایک لٹریچر کلب بنایا جائے، جہاں لوگ آکر لٹریچر پر کام کریں، لاہور کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دیا گیا ہے۔ ایم سی ایل لٹریچر پر پورا ایک میگزین شائع کیا کر۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پرائم منسٹر کمپلینٹ پورٹل پر ٹوٹل شکایات 23 ہزار 294، نئی شکایات 831، ان پراسیس 257، حل 22 ہزار 206 جبکہ مطمئن شہری 3 ہزار 54 ہیں جو کہ صرف 25 فیصد ہے۔

اجلاس میں پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزماں، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا، ڈپٹی چیف آفیسر سردار نصیر، چیف انفراسٙرکچر افیسر قیوم خان نیازی، انور جاوید، چیف فنانس آفیسر یوسف سندھو، چیف پلاننگ آفیسر چودھری اشرف، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد بٹ، چیف ریگولیشن افیسر زبیر وٹو، فنانس افیسر ندیم طاہر، ڈائریکٹر شہری سہولیات سرفراز حسین اور ڈائریکٹر ورکشاپ ملک غیاث سمیت دیگر نے شرکت کی۔