سٹی 42: سیشن عدالت سے خاتون شراب سمیت گرفتار، بھینا بی بی نامی خاتون سے شراب برآمد ہوئی، ملزمہ بھینا ججز گیٹ سے شراب لے کر داخل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کولڈ ڈرنک کی بوتل میں شراب بھری ہوئی تھی، لیڈی پولیس نے شراب سمیت خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ ملزم کیلئے شراب لائی، اس کا ساتھی ملزم شراب پیتا ہے۔ اس نے کہا تھا تھوڑی سی لے آنا چھپ کر پی لوں گا۔
انسپکٹر مبشر اعوان کا کہنا تھا کہ خاتون شفیق آباد کی رہائشی ہے جبکہ ملزمہ کا ساتھی پیشی پر آیا تھا۔ ملزمہ کو تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ کے باہر سے 17سالہ کرائے کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم محمد محسن قتل کرنے کیلئے سیشن عدالت کے باہر کھڑا تھا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے رقم دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ججز گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔ ملزم محمد محسن سے نائن ایم ایم پسٹل اور 10گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیاہے۔