کورونا وائرس، پنجاب پولیس مشکل وقت میں مستحقین کیلئے پیش پیش

کورونا وائرس، پنجاب پولیس مشکل وقت میں مستحقین کیلئے پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کورونا وائرس، پنجاب پولیس مشکل وقت میں مستحقین کیلئے پیش پیش، کانسٹیبل رینک سے لے کر ڈی ائی جی رینک کے افسران سے رقم اکٹھی کرکے مالی امداداور راشن تقسیم کیا جائے گا۔

ائی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پرپنجاب پولیس کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے جس میں cبھرمیں پولیس افسران واہلکاررینک کےمطابق مستحقین کیلئے چندہ دیں گے۔
فی کانسٹیبل 5 سو ہیڈ کانسٹیبل 7سو اے ایس ائی 8 سو جبکہ ڈی آئی جی رینک کےافسران سے تین ہزار رضاکارانہ طور پرچندہ وصول کیا جائے گا، ڈی آئی جی ویلفیئر نے وصولی کیلئے چارٹ تمام ڈی پی اوزکو بھجوادیا ہے اور 30مارچ تک تمام ڈی پی اوز تفصیلات آئی جی پنجاب دفتربھجوائیں۔

 چندہ جمع کرکے مستحقین کومالی امداداورراش فراہم کیا جائے گا۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer