علی ساہی: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اور دفعہ ایک سو چوالیس پر چوبیس سو چون مقدمات درج کرکے چار ہزار اٹھ سو سے زائد افراد کوحراست میں لیا، جبکہ اٹھاسی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف88 جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2454 جبکہ شہر میں تین سو تہترم قدمات درج کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 2454 مقدمات کا اندرج کرتے ہوئے4890 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے 89کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا، ذخیرہ اندوزی کے 88 جبکہ شہرمیں انتیس مقدمات درج کرتے ہوئے 86 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ائی جی پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی پی اوز دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کریں۔
فیلڈ ڈیوٹی پر متعین افسر و اہلکاروں کو فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے۔پولیس ٹیمیں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جاری اقدامات میں بڑھ چڑھ کی حصہ لیں۔