ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹ کی کمی کو ٹرک ڈرائیوروں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

ٹرانسپورٹ کی کمی کو ٹرک ڈرائیوروں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد : ٹرانسپورٹ کی کمی کو ٹرک ڈرائیوروں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ۔

لاہور میں ٹرک ڈرائیوروں نےمسافرٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے کمائی کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا،ٹرک ڈرائیور تیس سے چالیس مسافروں کواپنے ٹرکوں میں بٹھا کر دوسرے شہروں کو روانہ ہو گئے۔ راوی روڈ ٹرک اڈے پرموجود بعض ڈرائیوروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئےتمام احکامات ہوا میں اڑا دیئے،مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کرٹرک ڈرائیور کمائی کے لیے کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہےہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرینوں اور بس اڈوں کے بند ہونے کی وجہ سےٹرک ڈرائیور تیس سے چالیس کے قریب مسافروں کو اپنے ٹرکوں میں بند کرکے دوسرے شہروں کو روانہ ہو گئے،،ایک ٹرک میں چالیس سے زائد مسافروں کا سفر کرنا کوروناوائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک اڈے پرلاک ڈاؤن کے بعد سے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوگئی۔مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،چھوٹے بڑے شہروں، پاک فوج،پولیس کے دستے تعینات ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer