ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ، نام تجویز کرلیا گیا

شہر میں نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ، نام تجویز کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) سات سال بعد لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایک اورتحصیل بنانےکا فیصلہ کیاگیا،منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےفیصلے سےمشروط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سات سال بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سے قبل لاہور میں پانچ تحصیلیں موجود ہیں،ضلعی انتظامیہ کاکہنا تھاکہ زیادہ کام کی وجہ سےچھ تحصیلیں بنانے کی سمری بھیجی گئی ہے،لاہورکا رقبہ اورآبادی بڑھنےسےشہری دفتری امورمیں مسائل کا سامناکرناپڑتا ہے،جس میں جائیداد کی منتقلی، رجسٹریشن،ڈومیسائل پٹواریوں کی کمی اوراسسٹنٹ کمشنر کا نہ ملنا سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نےزیادہ بوجھ والی تحصیلوں میں پریشر کوکم کرکےنئی تحصیل نیازبیگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،تحصیل نیازبیگ بنانےکےلئےباقاعدہ ورکنگ شروع کردی گئی ہے،نئی تحصیل میں نیازبیگ کا دریائی علاقہ رائیونڈ اوراقبال ٹاؤن کےعلاقے شامل کیےجائیں گے،جبکہ پانچ قانون گواور25 موضع جات اس میں شامل ہوں گےاوراسسٹنٹ کمشنر کی بھی سیٹ بنائی جائےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer