ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ڈی ڈبلیو پی نے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

سی ڈی ڈبلیو پی نے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس  ہوا۔ 

اعلامیے  کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی،منظور کیے گئے منصوبوں کی مجموعی لاگت 34 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے431 ارب روپےسے زائد لاگت کے  9 بڑے منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، ڈیجیٹل پاکستان وژن، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔قومی ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ڈیٹا سینٹر منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

 قومی مصنوعی ذہانت ماحولیاتی نظام پروگرام 13 ارب روپے لاگت سے تجویز کیا گیا ۔ پاک سیٹ-2 سیٹلائٹ منصوبہ 37 ارب روپے سے زائد لاگت کے ساتھ ایکنک کو ارسال کیا گیا ۔ 

 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وزیراعظم ای اسپورٹس ایریناز اور ٹریننگ سینٹرز کی منظوری دی گئی ۔ جیو اے آئی ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن ہب منصوبے کی منظوری، لاگت 4 ارب روپے ہے  ۔آزاد کشمیر کےاسپتالوں میں سی ٹی اسکین،ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔لاہور میں اسمارٹ اے ایم آئی میٹرزکی تنصیب کے لیے6 ارب 25 کروڑ روپےکا منصوبہ منظور کرلیا گیا ۔ 

روبوٹکس سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کی منظوری دے دی۔ ایم ایل-3 ریلوے اپ گریڈیشن کا 278 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا، لالہ موسیٰ بائی پاس اور ماشخیل-چھیدگی روڈ منصوبے بھی ایکنک کو ارسال کردیا ۔