ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

22 سال بعد روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی بڑی اسکرین پر واپسی

22 سال بعد روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی بڑی اسکرین پر واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار طویل وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے کیلئے تیار ہیں، جس نے بالی ووڈ مداحوں میں نئی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن تقریباً 22 برس بعد اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ دونوں فنکار آنے والی فلم Welcome to the Jungle میں جلوہ گر ہوں گے، جس کا شائقین پہلے ہی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

روینہ اور اکشے ماضی میں کئی مقبول فلموں میں ایک کامیاب جوڑی کے طور پر سامنے آ چکے ہیں اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے ہمیشہ پسند کیا۔ اب ایک طویل وقفے کے بعد ان کی واپسی کو فلم کی نمایاں کشش سمجھا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ سنیل شیٹی، اکشے کمار اور فلم کے ہدایتکار احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کیلئے خوشگوار اور یادگار تجربہ رہا۔

فلمی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کی دوبارہ واپسی کو خاصی توجہ دی جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فلم میں ان کی موجودگی شائقین کیلئے خاص کشش کا باعث بنے گی۔