عثمان خان : نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم کے تحت حج 2027 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، جبکہ ابتدائی تین دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں 47 ہزار مرد اور 33 ہزار خواتین شامل ہیں,روانگی کے لیے کراچی سرفہرست رہا، جبکہ Lahore اور Islamabad بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں,عازمین کی غالب اکثریت کی عمر 25 سے 50 سال کے درمیان ہے، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
تعلیمی اعتبار سے رجسٹرڈ عازمین میں ایک ہزار پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز،17 ہزار ماسٹرز،21 ہزار بیچلرز،اور 12 ہزار ایف اے یا مساوی تعلیم رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے حج آپریشن کو مکمل طور پر پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، جس سے درخواست گزاروں کو زیادہ سہولت اور شفافیت میسر آئے گی۔
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن مہم سرکاری تعطیلات کے دوران بھی جاری رہے گی، جبکہ حج اخراجات، پیکجز اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔