ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الحمدللہ دنیائے اسلام میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

Moharram Alharam, New Islamic Year resumed, City42, Islami calander , Moharram moon, moon sightening
کیپشن: سعودی عرب میں محرم کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دیگر ممالک میں محرم کے چاند کے متعلق اپ ٹو ڈیٹ اطلاعات بعد مین اس خبر میں شامل کی جاتی رہیں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الحمدللہ دنیائے اسلام میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔

 مملکت سعودی عرب میں نئے ہجری سال 1447  کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند نظر آ رہا ہے۔ محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔

مصدقہ اطلاع یہ آئی ہے کہ سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور آج محرم الحرام کی یکم تاریخ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی سال 1447 کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

ماہرین فلکیات  نے پہلے ہی مھرم کا چاند آج دکھائی دینے کی فور کاسٹ کر رکھی تھی۔

کسویٰ شریف کی تبدیلی

آج سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

کسوہ کی تیاری کے لیے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا۔

کسوہ کی تیاری میں 24 قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے، قرآنی آیات کو انتہائی نفاستم انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

سال بھر کی محنت کا نتیجہ خانہ کعبہ کے غلاف کی شکل میں سامنے آتا ہے جبکہ اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں۔


متدہ عرب امارات میں نئے سال کا آغاز

متحدہ عرب امارات اور کئی دوسرے ممالک میں بھی آج چاند کی روئیت ہونے اور  جمعرات کو محرم کے پہلے دن کے طور پر اعلان متوقع ہے۔

 پاکستان مراکش اور بہت سے دوسرے اسلامی ممالک میں محرم کا آغاز

سعودی عرب کے برعکس تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مراکش جمعہ کو محرم کا پہلا دن منائے گا۔ پاکستان میں بھی کل جمعرات کو سرکاری طور پر محرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے، چاند نطر آنے کی قوی امید ہے اور اس طرف کل شام مضرب کے بعد پاکستان میں بھی محرم کی پہلی تاریخ سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

اسلامی تقویم کی مبادیات

اسلامی تقویم کے مطابق تاریخ کا شمار مغرب کے بعد سے دوسرے دن مغرب کے بعد تک ہوتا ہے۔ اس تقویم کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد اسلامی کیلینڈر پر تاریخ بدل جاتی ہے اور نیا دن شروع ہو جاتا ہے جو اگلے روز مغرب کے وقت تمام ہوتا ہے۔

اسلامی نیا سال، جسے ہجری سنہ کہا جاتا ہے، کا نام ہجرت کے عربی لفظ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے مراد پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت ہے۔ ہجرت کا یہسنگ میل کا واقعہ 622 عیسوی میں پیش آیا  تھا۔ اور اس  واقعہ کو بعد میں سالوں کے شمار کے لئے بنیاد بنایا گیا۔  ہجری یا اسلامی نئے سال کا آغاز محرم کے مہینے سے ہوتا ہے۔

ماہِ محرم اور شیعہ اسلام

محرم کے مہینے کو اسلام کے شیعہ فرقہ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔  محرم کے دوران کربلا کا سانحہ ہوا تھا جس میں رسول اللہ ﷺ کے نواسے اور اثنا عشری شیعہ فرقہ کے  تیسرے امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے ریگزار میں شہید کر دیا گیا تھا۔ اس سانحہ میں امامِ مظلوم کے دیگر  71 ساتھیوں کو بھی شہید کر دیا گیا تھا۔ اثنا عشری شیعہ فرقہ  میں آج محرم کا چاند نطر آتے ہی سوگ کے ایام کی ابتدا ہو گئی ہے۔