ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا

عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔

 190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کے لیے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا، نیب کی جانب سے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔چیئرمین نیب کی منظوری سے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی اپیل پر نیب پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔سزا معطلی کی اپیل پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی تھی۔

 بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اور موقف اختیار کیا تھا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی تھی۔