ویب ڈیسک : یکم سے 10 محرم الحرام تک سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔