ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی

Israel Atomic Energy Commission assessment, White House, Fordo, Inoperable, City42
کیپشن: یہ ہینڈ آؤٹ سیٹلائٹ تصویر میکسار ٹیکنالوجیز کی طرف سے فراہم کی گئی، اور 22 جون، 2025 کو لی گئی، ایران کے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ (FFEP)، قم شہر کے شمال مشرق میں، سائٹ پر امریکی حملے کے بعد دکھاتی ہے۔ (سیٹیلائٹ امیج ©2025 میکسر ٹیکنالوجیز / اے ایف پی)

فردو مکمل تباہ، ایرانی نیوکلئیر پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا

سٹی42:  وائٹ ہاؤس نے اسرائیل اٹامک انرجی کمیشن کے جائزےکو شئیر کیا ہے کہ فردو کی نیوکلئیر تنصیبات 'ناقابل استعمال' اور ناکارہ ہو چکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں سے اسرائیل کے  اٹامک انرجی کمیشن کی ایک رپورٹ کے نتائج صحافیوں ےک ساتھ شئیر کئے ہیں جن میں تصدیق کی گئی ہے کہ فردو کی نیوکلئیر تنصیبات اب قابل استعمال نہین ور یہ نیوکلئیر سائیٹ ناکارہ ہو چکی ہے۔ اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کے رپورٹ کے مندرجات ابھی سامنے نہیں لائے گئے۔

ابتدائی انتیلی جنس تخمینوں مین فردو کی زیر زمین نیوکلئیر تنصیبات کو امریکہ کے بی ٹو طیاروں کی بمباری سے ہونے والے نقصان کو نسبتاً کم تصور کیا جا رہا تھا، اب اسرائیلی رپورٹ  ابتدائی انتیلی جنس تخمینوں سے زیادہ - مکمل تباہی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ 
وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  "فردو پر تباہ کن امریکی حملے نے سائٹ کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا اور افزودگی کی سہولت کو ناکارہ بنا دیا۔"

بیان  میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ ایران کی نیوکلئیر تنصیبات پر امریکی حملوں نے، ایران کے فوجی  نیوکلئیر پروگرام کے دیگر عناصر پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ مل کر، ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کو کئی سالوں تک پیچھے دھکیل دیا ہے۔"

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا، ’’یہ کامیابی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے اگر ایران کو جوہری مواد تک رسائی حاصل نہ ہو‘‘۔