سٹی42: اسرائیل کی انٹیلی جنس کی یہ رپورٹ صحیح نکلی کی امریکہ کے فردو نیوکلئیر تنصیبات پر حملوں سے ان تنصیبات کو شدید نقصان ہوا ہے۔ پہلے وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی نیوکلئیر انرجی کمیشن کی رپورٹ صحافیوں کے ساتھ شئیر کی، اب ایران کی وزارتِ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ہماری نیوکلئیر تنصیبات کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
الجزیرہ نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ جن خصوصی انٹرویو کے دوران ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے متعلق سوال کیا گیا تو اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں‘۔
اسماعیل بقائی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں‘۔
یہ کسی ایرانی عہدیدار کی جانب سے امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان پہنچنے کا پہلا بیان ہے۔
فردو، اصفہان اور نطنز کی نیوکلئیر تنصیبات پر امریکہ کے تباہ کن حملوں کے بعد سامنے آنے والی سیٹلائٹ امیجز اور ایرانی حکومت کے ابتدائی بیانات کو لے کر امریکی میڈیا نکے ایک حصے (نیویارک ٹائمز اور سی این این )نے اپنی رپورٹوں میں بتایا تھا کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس اندازے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں میں جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، ان رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ امریکی حملوں سے ایرانی جوہری پروگرام صرف کچھ مہینوں کے لیے پیچھے ہوگیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے میں ایرانی کی جوہری تنصیبات مکمل طورپر تباہ ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کا نام لے کر ان کی مذمت کی تھی۔
آج اوپر تلے کئی خبریں آئیں جن میں سے ایک میں اسرائیلی انٹیلیجنس کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کے ایجنٹوں نے حملے کے بعد فردو نیوکلئیر سائیٹس کو خود جا کر دیکھا تھا اور بتایا کہ یہ نیوکلئیر تنسیبات ناقابلِ استعمال ہو چکی ہیں۔
اس رپورٹ کو لے کر اسرائیلی کی نیوکلئیر انرجی کمیشن کی رپورٹ میں بتائے گئے اندازوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج نیٹو ممالک کی سربراہ کانفرنس میں خود شئیر کیا اور بتایا کہ ایران کا نیوکلئیر پروگرام تباہ ہو چکا ہے۔ اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کا نیوکلئری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے۔ فردو کی نیوکلئیر تنصیبات ناکارہ ہونے کے تصدیق ہو گئی
یہ بھی پڑھیئےـ وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی
یہ بھی پڑھیئےـ امریکہ نے ایران کی تین نیوکلئیر تنصیبات پر حملے مکمل کر لئے
یہ بھی پڑھیئے۔ فردو نیوکلئیر سائیٹ پر حملے کا جزوی نقصان ہوا ہے, ایران کا دعویٰ
اسرائیل کی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ ابھی میڈیا کے سامنے نہیں لائی گئی۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج الجزیرہ سے جو گفتگو کی وہی اس رپورٹ کی فائینڈنگز کی تصدیق تو کر رہی ہے لیکن طریقہ کار کے مطابق اس سارے قضیہ میں حتمی نتیجہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی رپورٹ سے ہی اخذ کیا جا سکتا ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے نے امریکہ کے تباہ کن حملوں کے بعد اب تک ایران کی نیوکلئیر سائیٹس کا کوئی وزٹ نہیں کیا۔
ایران نے ایجنسی کو اپنی سائیتس تک جانے کی اجازت دینے کے لئے جنگ بندی کی شرط عائد کی تھی جو اب ہو چکی ہے تاہم اس کے بعد اب تک آئی اے ای اے کے تہران سے نئے رابطوں کی کوئی خبر نہیں آئی۔
ہفتے کے روز امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں کودتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بمباری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھاکہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا اور ان سائیٹس کو عملاً ناکارہ بنا دیا۔ امریکہ کے ان حملوں کے بعد ایران اسرائیل جنگ بند ہونے کی طرف پیش رفت ہوئی جو کل منگل کے روز تقریباً مکمل بند ہو گئی ہے۔