ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبراحتجاج کیس: تین ملزمان پر فرد جرم عائد  

26 نومبراحتجاج کیس: تین ملزمان پر فرد جرم عائد  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

 انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،13جولائی کو اگلی سماعت پر استغاثہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ۔

 بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپوربھی اس مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں،بشریٰ بی بی مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں،علی امین  اوربشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمہ کا چالان پیش نہیں ہوا۔