عرفان ملک : ایف آئی اےکاانسانی سمگلرزکےگردگھیراتنگ,انسانی سمگلنگ اورویزہ فراڈمیں ملوث 2 انسانی سمگلرگرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کر کے 2 انسانی سمگلرگرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اکمل اور فیصل محمود کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے ملزمان کوچھاپہ مارکارروائی میں لاہورسےگرفتارکیاگیا،ملزمان شہریوں کوبیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دیکربھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نےشہری کو دبئی ملازمت بھجوانےکی غرض سے 9لاکھ50ہزار روپےہتھیائے،ملزمان بھاری رقوم ہتھیاکرشہری کودبئی بھجوانےمیں ناکام رہے ،بعد ازاں روپوش ہوگئے،ملزمان ایف آئی اے کو سال 2018 سے مطلوب تھے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اےلاہور کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔