ملک اشرف : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مقدمات کی پیروی میں عدم دلچسپی ، لاہور ہائیکورٹ کا کیسز کی پیروی میں التواء مانگنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید پر اظہار ناراضگی ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید چیف جسٹس کی عدالت پیش ، سماعت نہ ہونے پر واپس لوٹ گئے.
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو طلب کیا،دو رکنی بینچ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انٹر کورٹ اپیل میں التواء کی استدعا پر ڈی جی فوڈ کو طلب کیا ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید چیف جسٹس ہائیکورٹ کی عدالت پہنچے ، جہاں دو رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی ، دو رکنی بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی واپس لوٹ گئے ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دوہزار بیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ،فوڈ اتھارٹی نے 30 دسمبر 2019 کو ساہیوال میں مقبول احمد کو غیر معیاری کوکنگ آئل ،گھی ، فیٹ برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ،فوڈ اتھارٹی نے ملزم کی گاڑی نمبری ایل ایل ایس 4691 بھی قبضہ میں لی تھی،سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو گاڑی اور دیگر سامان سپرداری پر دے دیا تھا ،فوڈ اتھارٹی نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ،، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیس کی پیروی کرنے کی بجائے ہائیکورٹ میں التواء کی متفرق درخواستیں دی گئیں.